امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
الاسکا: امریکی ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز 91 کلومیٹر دُور اور گہرائی 29 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے بعد ریاست الاسکا کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اب تک زلزلے کے 2 آفٹر شاکس آچکے، جس کی شدت 6.2 اور 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ پولیس نے کوڈیک قصبے کے رہائشیوں کو کسی محفوظ اور بلند مقام کی جانب منتقل ہونے کے احکامات دیے ہیں۔