کیا بلاول واقعی ٹیکسی کا منتظر ہے ؟
Bilawal social media
سوشل میڈیا پر پیر کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک تصویر کا بڑا چرچا رہا۔ مختلف سماجی ویب سائیٹس پر بلاول بھٹو کی تصویر دن بھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہی۔ تصویر میں بلاول بھٹو زرداری نیو یارک کی شاہراہ پر بغیر کسی پروٹوکول کے بظاہر ٹیکسی یا پھر کسی پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے منتظر دکھائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے حامیوں نے اس تصویر کے ذریعے بلاول بھٹو زرداری کو عوامی لیڈر قرار دینے کی مہم شروع کر رکھی ہے جبکہ مخالفین نے طرح طرح کی نشتر چلائے ہیں۔ سیاسی حمایت اور مخالفت اپنی جگہ لیکن پاکستان میں سوشل پر پاکستان میں بلاول کا دورہ امریکہ حاوی رہا۔ بلاول بھٹو کے امریکہ پہنچنے پر مختلف رہنما ایئر پورٹ پر موجود تھے جنہوں نے پارٹی چیئرمین کا استقبال کیا تو پھر بلاول بھٹو ٹیکسی کا منتظر تو نہیں ہوگا۔