تمام شہریوں کو ویکسین لگنے تک پابندیاں ختم نہیں ہوسکتیں، مشیر صحت
اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تمام شہریوں کو ویکسین لگنے تک پابندیاں ختم نہ ہونے کا عندیہ دے دیا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا نے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، اس وبا کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کرسکتا، اس وبا کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا، جب تک تمام شہریوں کو ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہوسکتیں۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور دو ماہ بعد فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار سے کم ہوگئی ہے جب کہ مثبت کیسز کی شرح بھی 4 فیصد سے کم ہے۔
اس سے قبل 29 مارچ کو ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 566 تھی جو 30 مارچ کو 50 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔