پہلی بار4 ہزار ارب روپے ٹیکس وصولی کا سنگ میل عبور، وزیراعظم کیFBR کی تعریف
اسلام آباد: وزیراعظم نے پہلی بار 4 ہزار ارب روپے کی وصولی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر موجودہ حکومت کی معیشت کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات کا عکاس ہے۔
ایف بی آر نے پہلی بار 4 ہزار ارب روپے کی وصولی کرکے تاریخ رقم کردی، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایک سال میں 4 ہزار ارب روپے کی وصولی پر ایف بی آر کو سراہتا ہوں، جولائی سے مئی تک ایف بی آر کی وصولی 4 ہزار 143 ارب روپے ہے، ایف بی آر کی وصولیوں میں رواں سال 18 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ امر موجودہ حکومت کی معیشت بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات کا عکاس ہے۔
I commend efforts of FBR in crossing historic milestone of Rs 4,000 bn in any yr for first time ever. During Jul-May our collections reached Rs.4143 bn & still counting – 18% higher than same period last yr. This reflects broad-based economic revival spurred by govt policies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2021
خیال رہے مارچ 2021 میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں سال کے پہلے9 ماہ میں ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کیں اور اس کامیابی پر وزیراعظم نے ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا۔
ایف بی آر نے سال کے پہلے 9 ماہ میں جولائی تا مارچ 3380 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا جو گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس وصولیوں میں 10 فیصد اضافہ ہے، ایف بی آر کی مارچ میں ٹیکس وصولیاں 41 فیصد اضافے سے 460 ارب تک پہنچ گئی تھیں۔