پنجاب بھر میں 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
لاہور: آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
لاک ڈاؤن کا فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
لاک ڈاؤن کے دوران صوبے میں نقل وحرکت محدود کرنے کے لیے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات، بند رہیں گے۔
شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، ان چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں اور عید سادگی سے منائیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ذمے دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
دوسری جانب چیف سیکریٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ عید کی چھٹیوں کے دوران پارکس، سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے۔