کورونا وبا ریکارڈ 157 زندگیاں نگل گئی، 5908 نئے مریض!

اسلام آباد: کورونا وبا کی ہولناکیاں بڑھتی جارہی ہیں، ہر گزرتا روز اس حوالے سے تشویش ناک بنتا چلا جارہا ہے۔

ملک بھر میں ایک روز کے دوران اس وبا کے باعث مزید 157 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ مزید 6 ہزار کے قریب افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 157 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار 999 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5908 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.27 فیصد رہی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔