کورونا وبا 147 زندگیاں نگل گئی، ساڑھے 5 ہزار نئے مریض!

اسلام آباد: کورونا وبا ایک دن میں 147 زندگیاں نگل گئی جب کہ ساڑھے 5 ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 301 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,319,83 ہوگئی۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 499 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 772,381 ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 74 ہزار 196، پنجاب میں 2 لاکھ 76 ہزار 535، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 8 ہزار 462، اسلام آباد میں 70 ہزار 984، بلوچستان میں 21 ہزار 127، آزاد کشمیر میں 15 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 204 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 83 ہزار 162 ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 147 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 600 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 5 ہزار 488 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 672,619 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔