افغانستان سے فوج نکالنے کامقصد چین پرتوجہ مرکوز کرنا ہے، امریکا
واشنگٹن: امریکا کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوج نکالنے کا مقصد چین پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کا افغانستان سے فوج نکالنے کا مقصد چین پر اپنے وسائل کو خرچ کرنا ہے، یہ وقت ہے کہ افغانستان کے عوام خود آگے آئیں، دہشت گردی کا خطرہ اب افغانستان کے بجائے دوسری جگہوں پر منتقل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ایجنڈا فہرست میں اب دیگر بہت سے اہم معاملات ہیں، جن میں چین کے ساتھ تعلقات اور موسمیاتی تبدیلی سمیت کووڈ کی صورت حال شامل ہے لہٰذا اب ہمیں اپنی طاقت اور وسائل کو یہاں خرچ کرنا ہوگا۔