اداکارہ سارہ خان اسپتال کیوں داخل ہوئیں؟
انقرہ: پاکستان کی مقبول اداکارہ سارہ خان کو طبیعت خراب ہونے پر ترکی کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
ترکی میں موجود پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی خرابی صحت کی تصدیق ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے بھی کی ہے۔
فلک شبیر نے انسٹاگرام پر اہلیہ سارہ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے‘ تاہم گلوکار نے اہلیہ کی صحت سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا جب کہ مداحوں کی جانب سے سارہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان چھٹیاں گزارنے کے لیے ترکی گئے ہوئے ہیں، دونوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختلف مقامات کی تصاویر شیئر کی جاتی رہی ہیں۔