عمرے کی ادائیگی کیلیے کورونا ویکسین لازمی لگوانا ہوگی، سعودیہ
ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے نئی شرائط کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرائط و ضوابط کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ حرم شریف اور مسجد نبوی میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے ہی جاسکیں گے، ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے حرمین میں عمرہ، زیارت اور نمازیں بھی ادا کرسکیں گے۔
سعودی وزارت حج کے مطابق عمرہ، زیارت اور نمازوں کی ادائیگی کے اجازت نامے مقررہ ایپس کے ذریعے ہی جاری کیے جائیں گے۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نمازی مقررہ ایپس کی مدد سے مرضی کی تاریخ اور وقت کا تعین کرسکیں گے۔