خفیہ شادی کے بعد شاہی تقریبات میں دولہا دلہن بننے کا ڈراما کیا، میگھن مارکل

لندن: شہزادہ ہیری سے خفیہ شادی کا انکشاف کرتے ہوئے میگھن مارکل نے کہا کہ شاہی تقریبات میں دولہا دلہن بننے کا ڈراما کیا تھا کیوں کہ ہم پہلے ہی شادی کرچکے تھے اور یہ خفیہ شادی بھی کلیسائے انگلستان کے سربراہ آرچ بشپ نے ہی کروائی تھی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میگھن مارکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد گزشتہ ماہ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات کیے تھے۔
اس انٹرویو میں میگھن مارکل نے سیاہ فام ہونے کی وجہ سے شاہی خاندان کی جانب سے نسلی امتیاز کا شکار ہونے کا تذکرہ بھی کیا تھا۔
اسی انٹرویو میں میگھن نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ہم نے شاہی تقریبات سے چند روز قبل ہی خفیہ شادی کرلی تھی اور شاہی تقریبات کے دوران ہم نے صرف دکھاوا کیا تھا۔
میگھن مارکل نے مزید کہا تھا کہ ہماری خفیہ شادی کلیسائے انگلستان کے سربراہ اور انگلینڈ کے شہر کنٹربری کے آرچ بشپ نے کروائی تھی اور انہوں نے ہی 19 مئی کو شاہی خاندان کے سامنے ہماری دوبارہ شادی کروائی تھی جو صرف ایک ڈراما تھا۔
میگھن مارکل کے اس بیان کے تین ہفتوں بعد آرچ بشپ نے تردیدی بیان میں کہا کہ میں نے سب کے سامنے 19 مئی 2018 کو شادی کروائی، اگر اس سے قبل خفیہ شادی کروائی ہوتی تو نئی تاریخ پر کبھی دستخط نہیں کرتا کیوں کہ یہ ایک قابل گرفت جرم ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔