معروف لوک گلوکار شوکت علی انتقال کرگئے

لاہور: ملک کے معروف لوک گلوکار شوکت علی انتقال کرگئے۔
گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے، انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی۔
یاد رہے کہ گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کے بیٹے عمران شوکت نے مداحوں سے اپنے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔
شوکت علی پنجاب کے ضلع گجرات کے فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلمی گانوں سے 1960 کی دہائی میں کیا تھا اور شوکت علی کا غزل، گیت، قومی ترانے اور پنجابی لوک گیتوں میں منفرد مقام تھا۔
گلوکار شوکت علی کا گایا ہوا نغمہ ’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘ بہت مشہور ہوا اور 1965 کی جنگ میں شوکت علی کے ملی نغموں نے قوم کا خون گرمایا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔