کورونا وبا 65 زندگیاں نگل گئی، 2179 نئے مریض!
اسلام آباد: پاکستان بھر میں مزید 2 ہزار 179 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 65 مریض جاں بحق ہوگئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 435 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک میں مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص کے لیے کیے گئے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 78 لاکھ 89 ہزار 741 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 179 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد کورونا کے مصدقہ مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار214 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہزار 407 افراد نے کورونا وبا کو شکست دے دی۔ اس طرح اب تک 4 لاکھ 98 ہزار 152 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وبا نے مزید 65 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 11 ہزار 623 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار439 ہے جو اپنے گھروں، اسپتالوں یا خصوصی مراکز میں زیر علاج ہیں۔ ان میں 2 ہزار 111 کی حالت تشویش ناک ہے۔