مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج پر گرینیڈ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں نامعلوم افراد نے سری نگر جموں ہائی وے پر کھڑے بھارتی اہلکاروں پر گرینیڈ پھینکا اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 4 فوجی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
گرینیڈ حملے کے بعد بھارتی فوج کے مزید دستوں کو طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔