(ن) لیگ، پی پی کے سنجیدہ لوگ متبادل قیادت بنیں: فواد چوہدری
اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن کو سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنالیا ہے، حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کار کو کہا جارہا ہے کہ حکومت منتیں کررہی ہے، ایک وزیراعلیٰ کہہ رہا ہے میں وفاق کو جواب دہ ہی نہیں ہوں، الیکشن اصلاحات کا کہا جائے تو وہ اس پر تیار نہیں، ایک دن عدم اعتماد دوسرے دن لانگ مارچ اور تیسرے دن استعفے کی باتیں کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، گورننس، الیکشن اور عدلیہ اصلاحات انتہائی اہم ہیں، لیکن اس نابالغ قیادت سے کون مذاکرات کرے؟