نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ محمد زاہد انگلینڈ میں پھنس گئے

لاہور: نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ محمد زاہد انگلینڈ میں پھنس گئے۔
کورونا وبا کی سفری پابندیوں کی وجہ سے برطانیہ میں پھنسے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ محمد زاہد کو سفر کی اجازت دلانے کے لیے پی سی بی متحرک ہوگیا۔ سابق فاسٹ بولرز چھٹیاں گزارنے انگلستان گئے تھے۔
محمد زاہد ایک ماہ پہلے تعطیلات گزارنے کے لیے اپنے گھر بولٹن گٗئے تھے، 17 جنوری کو انہوں نے واپس آنا تھا لیکن سفری پابندیاں ان کی واپسی میں رکاوٹ بن گئی ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی طرح محمد زاہد کو بھی خصوصی اجازت دلواکر واپس لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔