علی ظفر اور آئمہ بیگ کے نئے گانے کی دھوم!
کراچی: گلوکار و اداکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا رومانوی گانا ‘وے ماہیا’ جاری کردیا گیا، اس کے ساتھ ہی اس گانے کی دھوم مچ گئی، اسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔
علی ظفر نے اپنے نئے گانے کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘وے ماہیا تمام محبت کرنے والوں کے نام، اور ان کا یہ سال کا پہلا گانا ہے’۔
علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا یہ گانا پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقام نتھیا گلی میں شوٹ کیا گیا ہے جس کی ہدایت کاری عدنان قاضی نے کی ہے۔
دوسری جانب گانے کے بول اور موسیقی حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے۔
وے ماہیا کو یوٹیوب پر اب تک 2 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا اور اسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔