کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ39ہزار341سے بڑھ گئی ہے،پنجاب

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 341 سے بڑھ گئی۔ایک روز میں 733ک ورونا کے پوزیٹو کیس سامنے آئے جبکہ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 افراد جاں بحق ہوگئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایکٹو کیسوں کی مجموعی تعداد 11131 ہوگئی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کے مستقل خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہیں عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کورونا سے نجات مشکل امر ہے۔ ماسک، سماجی فاصلہ اور احتیاط نہ صرف بیماری بلکہ مالی دشواریوں سے بھی بچا سکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔