بادشاہی مسجد میں نازیبا لباس پہن کر داخلے پر پابندی کا مطالبہ

بادشاہی مسجد میں نازیبا لباس پہن کر خواتین کے داخلے پر پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔تفصِلات کے مطابق جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بادشاہی مسجد میں خواتین کا بیہودہ لباس میں داخلہ انتہائی ناقابل برداشت ہے۔تفصِلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔متن میں مزید لکھا گیا کہ بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ کے وقت خواتین غیر شرعی لباس میں نماز ادا کرنے کرنے آتی ہیں،جو مسجد کے تقدس اور حرمت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ بادشاہی مسجد میں غیر شرعی لباس پہنے والی خواتین کے داخلے پر فوری پابندی لگائی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔