معروف شاعر اور نقاد، شاہد کمال کے دوسرے شاعری مجموعے کی اشاعت
اردو کے معروف استاد، نقاد اور شاعر اور پروفیسر شاہد کمال کا دوسرا شعری مجموعہ "مجھے ایک بات کہنی ہے” شایع ہوگیا۔ یہ ان کا دوسرا شعری مجموعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق "مجھے ایک بات کہنی ہے” کی اشاعت نئی دہلی، بھارت سے عمل میں آئی۔ اس سے پہلے پروفیسر شاہد کمال کی کتاب "کراچی میں اردو غزل و نظم” بھی پاکستان کے بعد ہندوستان سے شایع ہوچکی ہے۔
اس کتاب کی اشاعت کا اہتمام انجمن ترقی اردو، ہند نے کیا ہے۔ کتاب کا فلیپ افتخار عارف نے لکھا ہے۔ ٹائٹل اور عنوان کی خطاطی معروف خطاط مختار علی کی خوب صورت کاوش ہے، جب کہ دیگر معاونین میں محمد صابر محمد ساجد ارو تبسم صدیقی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پروفیسر شاہد کمال کا شعری مجموعہ "رسم تکلم” شایع ہو کر پاک و ہند کے ناقدین اور قارئین کی جانب سے قبولیت کی سند پاچکا ہے۔
قارئین کے مطابق ادب کے فروغ کے لئے یہ کتاب انجمن ترقی اردو حسن کا ایک احسن قدم ہے۔