ٹیسٹ رینکنگ: ولیمسن کی پہلی، بابر کی پانچویں پوزیشن

دبئی: آئی سی سی کی ٹیسٹ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر آگئے جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے کیوی کپتان ترقی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جب کہ آسٹریلیا ہی کے مارنوس لابوشین کا چوتھا نمبر ہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار اور ٹاپ ٹین میں بابراعظم پاکستان کے واحد بلے باز ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کا کوئی بھی بولر ٹاپ ٹین گیندبازوں میں شامل نہیں ہے۔
آل راونڈرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔