بے اولاد جوڑے نے بچھڑے کو بیٹا بنالیا!

لکھنوؑ: بھارت کی ریاست اترپردیش میں بے اولاد جوڑے نے بچھڑے کو اپنا بیٹا بنالیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ضلع شاہ جہاں پور کے شہری وجے پال اور ان کی بیوی راجیشوری دیوی کی شادی کو 15 سال ہوگئے تھے لیکن یہ اولاد کی نعمت سے محروم ہیں۔
وجے پال نے بتایا کہ ہم اپنے بچھڑے (لالتو) کو بالکل اپنا بیٹا سمجھتے تھے اور اس سے ہم اپنی اولاد کی طرح ہی پیار کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب بچھڑے کو جنم دینے والی گائے مری تو یہ یتیم ہوگیا تھا، جس کے بعد ہم نے اسے بیٹا تسلیم کرکے اسے گود لینے کا فیصلہ کیا۔
بے اولاد جوڑے نے اپنے گاؤں میں بچھڑے کو گود لینے کی خوشی میں ایک تقریب منعقد کی جسے ‘منڈن’ کہا جاتا ہے۔
بھارت میں منڈن کی تقریب بچہ پیدا ہونے کے ساتویں دن کی جاتی ہے اور اس دن بچے کے سر سے بال اتارے جاتے ہیں، انہوں نے اس تقریب میں تقریباً 500 لوگوں کو مدعو کیا تھا جب کہ تقریب میں آنے والے مہمانوں نے ان کے بچھڑے (لالتو بابا) کو بے شمار تحائف دیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔