ارطغرل کو پاکستان بلانے والا مختلف مقدمات میں ملوث نکلا
لاہور: معروف ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انجن التان المعروف ارطغرل غازی کو پاکستان بلانے والا شخص مختلف مقدمات میں ملوث نکلا۔
بتایا جاتا ہے کہ انجن التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔ ارطغرل غازی کی میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔