سندھ کی تہذیب اور کہانی زرخیر ہے: ممتاز ادیب محمد حمید شاہد کا VOS آمد کے موقع پر اظہار خیال
کراچی: اردو کے ممتاز فکشن نگار اور نقاد، محمد حمید شاہد کا کہنا ہے کہ سندھ کی تہذیب اور کہانی زرخیر ہے، اسے بیان کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے وائس آف سندھ کے دورے کے موقع پر کیا، محمد حمید شاہد کو وائس آف سندھ کے انٹرویوز پر مشتمل نئے پروگرام بیٹھک کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
اس موقع پر وائس آف سندھ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈاکٹر عمیر ہارون نے انھیں پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد اور آیندہ منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انھوں نے محمد حمید شاہ کو وائس سندھ کا میگزین پیش کیا اور دفتر کا دورہ کرایا۔ محمد حمید شاہد نے پراجیکٹ کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ٹیم کے ارکان فائزہ قریشی، فواد رضا، اسامہ چوہدری کے علاوہ محمد عثمان جامعی، رانا محمد آصف اور رفیع اللہ میاں بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ محمد حمید شاہد کا شمار اردو کے اہم ترین قلم کاروں میں ہوتا ہے، ان کے پانچ افسانوی مجموعے، ایک ناول اور متعدد تنقیدی کتب شایع ہوچکی ہیں۔ انھیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ وہ عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کے لیے کراچی آئے تھے۔