کورونا ٹیسٹ منفی، قومی ٹیم کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت!
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی۔
اطلاعات کے مطابق 52 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے، نویں روز کورونا ایکٹیو کیس رپورٹ ہونے والے ایک کرکٹر ابھی کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرتے ہی کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔
قومی اسکواڈ منگل کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا، جہاں کچھ گھنٹے آرام کے بعد اسکواڈ منگل کو کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوجائے گا، مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی، یاد رہے کہ اتوار کو قومی اسکواڈ کی لی گئی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے، ان تمام ارکان کا آخری ہیلتھ چیک اپ کل ہوگا، کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی ٹیسٹنگ اتوار کو ہوئی تھی، ایک رکن آکلینڈ سے کوئنز ٹاؤن میں اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔