کورونا، صورتحال تشویشناک ہونے پر بلوچستان میں لاک ڈاؤن کا عندیہ!

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں شروع کردی ہیں، بلوچستان صورت حال تشویش ناک ہوئی تو مکمل لاک ڈاوَن کی جانب جاسکتے ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر سے بچوں کے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، صوبے میں حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر کارروائی کریں گے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں شروع کردی ہیں، دو روز قبل ایک بڑے شاپنگ مال کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے این سی اوسی کی تجاویز پر عمل کریں گے، کسی کو تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانیں سیل اور مقدمے درج ہوں گے، صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر مزید فیصلے کرنے ہیں، صورت حال تشویشناک ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کی جانب جاسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔