فاروق ستار بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئے!
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
فاروق ستار نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد کئی اہم شخصیات بھی وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں۔
گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، چیئرمین این ڈی ایم اے، (ن) لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جب کہ پی پی رہنما جام مدد علی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ وائرس سے انتقال کرگئے۔