پی ایس ایل، کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے کوالیفائر ون میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی اور ہارنے والی ٹیم لاہور یا پشاور کے درمیان ہونے والے مقابلے کی فاتح ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔
ملتان سلطانز کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، ذیشان اشرف، ایڈم لیتھ، ریلے روسو، روی بوپارہ، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان شامل ہیں۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، الیکس ہیلز، وین پارنیل، چیدوک والٹن، محمد عامر، وقاص مقصود، ردرفورڈ، افتخار احمد اور ارشد اقبال شامل ہیں۔آخری اطلاع آنے تک ملتان سلطان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 19 رنز بنائے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔