شہباز کی اہلیہ اور بیٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری!

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
احتساب عدالت نے شہباز شریف کی دوسری صاحبزادی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جب کہ بیٹے سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
فارن آفس کی جانب سے سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فارن آفس کے ذمے دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی جویریہ علی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
خیال رہے کہ آج احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔