6 ماہ کے بچے کی واٹر اسکیئنگ، دُنیا حیران!

یوٹاہ: حال ہی میں امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک کم عمر ترین 6 ماہ کے بچے نے واٹر اسکیئنگ کرکے دیکھنے والوں کو انگشت بدنداں کردیا، واٹر اسکیئنگ ایک ایسا واٹر اسپورٹس ہے جس سے اکثر بڑے بھی خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔


لیکن یوٹاہ کے ننھے بچے رچ نے بغیر ڈرے مزے سے واٹر اسکیئنگ کی، جس کی ویڈیو اس کے والدین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ بھی کی ہے۔
انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو اور تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھے رچ خوشی خوشی واٹر اسکیئنگ کررہے ہیں اور اس سے کافی لطف اندوز بھی ہورہے ہیں۔


سوشل میڈیا پر جہاں لوگ 6 ماہ کے بچے کی بہادری کی داد دے رہے ہیں تو وہیں متعدد صارفین کی جانب سے بچے کے والدین پر تنقید بھی کی جارہی ہے کہ اتنے کم عمر بچے کو اس طرح کے ایڈونچر کرانا خطرے سے خالی نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔