ایف آئی اے کا شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا آغاز

لاہور: شریف خاندان کے خلاف ایف آئی اے نے بھی کیسز کی تحقیقات شروع کردیں جب کہ حمزہ شہباز کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت بھی حاصل کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے شریف خاندان کی ملکیت، العربیہ شوگر ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف فیڈ اور ڈیری ملز کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایف آئی اے نے پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا، جس کے بعد اسے حمزہ شہباز کا جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
ایف آٸی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ درخواست میں ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا تھا کہ حمزہ شہباز العربیہ، رمضان شوگر مل سمیت دیگر کمپنیوں کے ڈاٸریکٹر ہیں۔ کیس کی تفتیش میں حمزہ شہباز کا بیان انتہاٸی اہمیت کا حامل ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ حمزہ شہباز اس وقت جیل میں قید ہیں، جہاں ان کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دی جاٸے۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں پہلے ہی زیر حراست ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔