سعودیہ کی پہلی خاتون حجام!

ریاض: سعودی عرب میں خاتون نے حجامت بنانا شروع کردی، جس کے بعد وہ ملک کی پہلی خاتون حجام بن گئیں۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق وفا سکر نامی خاتون بچوں کی ہیئر ڈریسر ہیں اور وہ مردوں کے بال نہیں کاٹتیں۔
وفا کی اپنے سیلون میں بچوں کے بال تراشتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
وفا کا کہنا تھا کہ ان کا سیلون طائف شہر کے ایک مال میں واقع ہے جو فی الحال لائسنس رینیو نہ ہونے کی وجہ سے عارضی طورپر بند ہے لیکن مقامی حکام سے منظوری کے بعد سیلون دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق خاتون نے بطور ہیئر ڈریسر کئی سال کام کیا ہے اور کام کے دوران بچوں کا خیال رکھنے کے حوالے سے ان کے کام کو سراہا جاتا ہے۔
وفا کا کہنا تھا کہ بطور خاتون ہیئر ڈریسر ان کی موجودگی ایک غیر معمولی بات ہے اور کئی مرتبہ انہیں سوسائٹی میں اس حوالے سے اچھے تجربے کا سامنا نہیں رہا کیونکہ لوگ خواتین کو ٹیچر اور نرس دیکھنے کے عادی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سوسائٹی نے اس حقیقت کو تسلیم نہیں کیا کہ خواتین ہر شعبے میں باصلاحیت انداز میں کام کرسکتی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔