پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی
ملک بھر میں کورونا بحران جاری ہے، پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29534 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 548 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 256 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 371 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6370 تک جا پہنچی ہیں۔