ٹی وی پروگراموں میں وزیراعظم کی ڈمی بننے والے فنکار فرخ شاہ چل بسے!

لاہور: متعدد ٹی وی پروگراموں میں وزیراعظم عمران خان کی ڈمی کا کردار ادا کرنے والے اداکار فرخ شاہ کے لیے دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا اور وہ انتقال کر گئے۔
شوبز انڈسٹری کا ایک اور ستارہ ڈوب گیا، مختلف ٹیلی وژن شو میں وزیراعظم عمران خان کی ڈمی کا کردار نبھانے والے اداکار فرخ شاہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
بیٹے نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ والد کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے کر گئے تاہم وہ راستے میں ہی خالق حقیقی سے جا ملے۔
اداکار فرخ شاہ تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے جب کہ دو روز قبل انہوں نے فنکاروں کے احتجاج میں بھی شرکت کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔