ریا چکرورتی پر سوشانت کے والد کے سنگین الزامات!

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ اور سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے آنجہانی اداکار کے والد اور خاندان کی جانب سے اپنے خلاف ایف آئی آر درج کروانے پر مہنگے ترین وکیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ستیش نامی بھارتی وکیل اس سے قبل سلمان خان اور سنجے دت کے بھی مقدمات لڑ چکے ہیں، ستیش کو گزشتہ روز ریا کے گھر سے کیس سے متعلق بات چیت کے بعد نکلتے دیکھا گیا تھا۔ قبل ازیں سوشانت کے والد کی جانب سے بہار میں ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی جس میں ریا چکرورتی سمیت 6 افراد کے خلاف مالیاتی دھوکہ دہی اور خودکشی کی ترغیب جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
خصوصی طور پر ریا پر لگائے گئے الزامات انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں۔ سوشانت کو دھوکہ دینے، اُس کا استعمال کرنے اور اُسے خودکشی پر مجبور کرنے کا چارج لگایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ گزشتہ ماہ اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے، پولیس کے مطابق انہوں نے خودکشی کی تھی۔ مذکورہ کیس میں ریا چکرورتی سمیت 37 افراد اپنے بیانات درج کروا چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔