پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن مسترد، دُکانیں کھولنے اور مزاحمت پر متعدد تاجر گرفتار!

لاہور: پنجاب بھر کے تاجروں نے اسمارٹ لاک ڈاؤن مسترد کردیا، لاہور، فیصل آباد اور دیگر کئی شہروں میں دکانیں کھولنے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے ناکام بنادیا، مزاحمت کرنے پر متعدد تاجروں کو گرفتار بھی کرلیا۔
عید پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا آج پہلا روز ہے لیکن کاروبار بند رکھنے کے احکامات پر تاجر برادری حکومت سے نالاں ہے۔ لاہور، راولپنڈی، جھنگ سمیت کئی شہروں میں تاجروں نے دکانیں کھولنے کی کوشش کی۔ لاہور کی اعظم مارکیٹ میں انتظامیہ اور پولیس میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
فیصل آباد میں انجمن تاجران کی جانب سے ریل بازار سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ کاروبار میں پہلے ہی بہت نقصان کا سامنا ہے، مزید برداشت نہیں کرسکتے۔
دکانیں کھلنے پر پولیس بھی حرکت میں آگئی اور فوری بازاروں میں پہنچ گئی۔ جوابی ایکشن کرکے شاپس بند کرادیں۔ تلخ کلامی اور مزاحمت کرنے پر تاجروں کو گرفتار بھی کیا۔
پنجاب میں آج سے 5 اگست تک لاک ڈاؤن ہے۔ تمام بازار، شاپنگ مالز، شادی ہالز، کاروباری ادارے، ہوٹل مکمل طور پر بند رکھنے کے احکامات ہیں۔ میڈیکل اسٹورز، سبزی، کریانہ، بیکری، دودھ دہی کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہے، ہوٹلوں پر ٹیک اوے، ہوم ڈیلیوری 24 گھنٹے جاری رکھی جاسکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔