کورونا مریضوں میں مسلسل کمی، 35 ہزار فعال کیسز!

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور فعال مریض گھٹ کر 35 ہزار 291 ہوگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 630 ٹیسٹ کیے گئے۔ پاکستان بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 21 ہزار 296 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ایک ہزار 487 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی ہے۔ سندھ میں ایک لاکھ 16 ہزار 800، پنجاب میں 91 ہزار 691، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 71، بلوچستان میں 11 ہزار 550، اسلام آباد میں 14 ہزار 821 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 942 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 12 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے مزید 24 مریض دم توڑ گئے۔ اس طرح کورونا سے اموات 5 ہزار 787 ہوگئی ہیں۔ سندھ میں 2110، پنجاب 2113 ، خیبرپختونخوا میں 1170، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 47 جب کہ آزاد کشمیر میں تاحال49 مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ملک میں تاحال 2 لاکھ 71 ہزار 887 مصدقہ کورونا کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 2 لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحت یاب ہوچکے۔ اس طرح اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 35 ہزار 291 ہوگئی ہے۔ فعال مریضوں میں سے ایک ہزار 274 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔