پب جی پر پابندی، لوگوں کا اظہار برہمی

کراچی: پی ٹی اے نے گزشتہ روز ’پب جی‘ گیم پر عارضی پابندی عائد کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر UnBanpubgInPakistan# کا ٹرینڈ مقبول ہوگیا۔
پی ٹی اے نے مختلف طبقات کی جانب سے آن لائن گیم پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کے خلاف متعدد شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی۔
بعدازاں سوشل میڈیا پر گیم پر لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
ٹوئٹر پر شانی نامی صارف نے لکھا کہ ‘یہ بات صاف لکھی ہوئی ہے کہ گیم 16 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ہے، والدین کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں’۔
کاشف کھوسو لکھتے ہیں کہ ‘بے شمار لوگ ایسے ہیں جو ای اسپورٹس میں اپنا کیریئر بنارہے ہیں اور پب جی موبائل نے انہیں موقع فراہم کیا ہے، میں پی ٹی اے سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان میں پب جی موبائل سے پابندی ہٹائی جائے، ہر کوئی گیمنگ کمپیوٹر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا’۔
عثمان گجر لکھتے ہیں کہ ‘ہم گیمرز ہیں، دہشت گرد نہیں’۔
ایک اور صارف کہتے ہیں کہ ‘گیم کھیلنا جرم نہیں ہے’۔
اسی طرح لوگوں کا اپنے اظہار خیال میں اس گیم پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ سرفہرست رہا۔ اور اس گیم پر پابندی لگانے کے خلاف خاص طور پر نوجوانوں نے برہمی ظاہر کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔