میانمار میں لینڈسلائیڈنگ، 100 سے زائد مزدور ہلاک

نیپیدو: لینڈ سلائیڈنگ کے دوران میانمار میں پتھروں کی کان میں کام کرنے والے 100 سے زائد محنت کش ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعہ شمالی میانمار میں پیش آیا، جہاں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس سے قیمتی پتھروں کی تلاش کے لیے کام کرنے والے متعدد مزدور مٹی کے تودے تلے دب گئے۔
حکام کا بتانا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں اب تک 113 کان کنوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ تیز بارش کے باعث بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام نے 100 سے زائد مزدوروں کی لاشیں نکالنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، مزید مزدور مٹی تلے دبے ہوئے ہیں، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی میانمار کے علاقے ہپکانت کی کانوں میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، جس سے قیمتی پتھروں کی تلاش کے لیے کام کرنے والے مزدوروں کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔
عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ جیسے ہی مٹی کا تودہ گرا تو تمام مزدوروں نے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن وہ سب نیچے دب گئے جب کہ وہ مدد کے لیے چلارہے تھے اور اس وقت ان کی کوئی مدد نہیں کرسکا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔