پاکستان میں کورونا سے مزید 95 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 797 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 720 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 233 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 96 ہزار 918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 452، پنجاب میں تین لاکھ 62 ہزار 557، اسلام آباد میں 90 ہزار 93، بلوچستان میں 31 ہزار 69، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 421 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 615 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 172 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 168، خیبرپختونخوا 4 ہزار 524، اسلام آباد 811، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 641 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔