کم سن بچی کا ملکۂ برطانیہ کے نام دل چسپ خط

لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ بچی نے ملکہ الزبتھ کے نام پالتو کتوں کی تلاش میں مدد کے لیے دل چسپ خط لکھ دیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے علاقے لیٹ چلی سے تعلق رکھنے والی لوئس نامی بچی نے ملکہ برطانیہ الزبتھ کے نام منفرد خط میں پالتو کتوں کو ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ سات سالہ بچی اپنے کسی رشتے دار کے دو کتے کھو جانے پر فکرمند ہوئی اور ملکہ برطانیہ کو اپنے ہاتھوں سے خط لکھا جس میں لوئس نے الزبتھ سے درخواست کی کہ وہ مدد فراہم کریں۔
برطانیہ کے ایوان شاہی کے پتے پر ارسال کردہ خط میں لکھا تھا کہ ہمارے کسی عزیز کے دو کتے قریباً سات ماہ سے لاپتا ہیں، وہ اپنے پالتو جانوروں سے بہت محبت کرتے تھے۔

خط کے متن کے مطابق اب تک کتوں کی کوئی خبر نہیں جس کی وجہ سے ان کے مالکان شدید مایوسی کا شکار ہیں، آپ برطانیہ کی ملکہ ہیں، براہ کرم پالتو جانوروں کی تلاش میں ہمارا ساتھ دیں۔
بچی نے ملکہ الزبتھ سے درخواست کی کہ میری اور روبی نامی کتوں کی گمشدگی کی خبر ریڈیو یا ٹیلی وژن کے ذریعے پھیلانے کی کوشش کریں تاکہ انہیں جلد تلاش کیا جاسکے۔
خیال رہے مالکان نے کتوں کی گمشدگی کا پوسٹر بھی تیار کیا، تاہم اب تک ان کا کچھ پتا نہ چل سکا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔