چین میں ایک ماہ کے دوران کورونا وائرس سے 60 ہزار اموات
بیجنگ: کورونا وائرس کا جہاں جنم ہوا، اُس ملک میں ایک ماہ کے دوران 60 ہزار افراد اس وائرس سے لقمہ اجل بن گئے۔ چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایک ماہ کے دوران کورونا سے قریباً 60 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
چین کے بیورو آف میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ جیاویا ہوئی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا چین میں کورونا میں مبتلا افراد کے اسپتال میں داخلے کی تعداد کم ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چین میں کورونا میں مبتلا شدید بیمار افراد میں اکثریت بزرگوں کی ہے، ملک میں 8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 کے دوران کورونا سے 59 ہزار 938 اموات ہوئیں۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے خطرے کی زد پر موجود افراد کے لیے مانیٹرنگ اور مینجمنٹ کو مضبوط کریں گے، دیہی علاقوں میں ادویہ، طبی آلات اور عملے کی تعداد بڑھائیں گے۔
چینی حکام کے مطابق کورونا اموات کا اندازہ لگانے کا چین کا معیار دیگر بڑے ممالک کے معیار کے مطابق ہے۔