براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو 45 لاکھ کیوں ادا کیے؟

لندن: برطانوی فرم براڈ شیٹ مصیبت میں پھنس گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق براڈ شیٹ کو قریباً 45 لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑگئے ہیں اور براڈشیٹ کے وکلا نے رقم کی ادائیگی جب کہ شریف فیملی کے وکلا نے رقم وصولی کی تصدیق کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنے کی درخواست عدالت سے واپس لینے پر لیگل فیس کے اخراجات کی مد میں ادا کی ہے۔
کوئن کونسل کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو 20 ہزار پاؤنڈ ادا کیے۔
دوسری جانب شریف فیملی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے وکلا نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سے گزرنے کے سبب معاملہ جلد نمٹایا۔
خیال رہے کہ سابق صدر مشرف نے نواز شریف، آصف علی زرداری، بے نظیر بھٹو اور دیگر کی پراپرٹیز کا پتا چلانے کے لیے 1999 میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔