شاہ رخ خان سے 4 ملاقاتیں ہوئیں، شاندار آدمی ہیں، میرا

لاہور: تنازعات کے حوالے سے معروف پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بھارت میں شاہ رخ خان سمیت دیگر بولی وُڈ اسٹارز سے ملاقاتیں کیں۔
ایک چینل کو انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ بولی وُڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان سے 4 مرتبہ ملاقاتیں ہوئیں۔ ہر ملاقات بہت اچھی رہی وہ ایک شاندار آدمی ہیں۔
میرا کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان سے ایک ملاقات اداکار ابھیشک بچن کی سالگرہ پر اور دوسری ملاقات دلیپ کمار صاحب کے گھر کھانے کی دعوت پر ہوئی۔ شاہ رخ سے دبئی میں بھی ملاقات ہوئی اور ہر بار ان سے ملاقات کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا۔
میرا نے کہا کہ میں سونامی کے متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے بھارت گئی تھی۔ اداکار سنجے دت نے خود فون کرکے شوز کرنے کو کہا۔ دلیپ کمار صاحب نے گھر پر دعوت کی اور مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔