قومی کرکٹرز سے رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار

کراچی: پاکستانی کرکٹرز صہیب مقصود اور عامر یامین سے رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق آئی جی سندھ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
دوسری جانب قومی کرکٹرز سے پیسے لینے کے معاملے پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے انکوائری رپورٹ مرتب کرلی۔
ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق کرکٹر صہیب مقصود سے مبینہ طور پر رقم لینے کا واقعہ نواب شاہ کے علاقے کیریا اسٹاپ پر پیش آیا،کیریا اسٹاپ پر 2 پولیس موبائل متعین تھیں، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی تصاویر کرکٹر صہیب مقصود کو بھجوائی گئی ہیں۔
حیدر رضا کا کہنا ہے کہ رقم لینے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سکرنڈ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور ہیڈمحرر کو معطل کردیا گیا۔
ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کے مطابق گرفتار کیے گئے چاروں اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
سندھ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ عامر یامین اور صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر سندھ پولیس کی جانب سے رشوت طلب کرنے کی داستان بیان کی تھی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔