شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک!

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کے ذریعے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں علیم خان گروپ کے 3 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملے، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔