پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی ڈی سیٹ، ریفرنس منظور

اسلام آباد: تحریک انصاف سے مںحرف ہونے والے پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان کو ان کی نشستوں سے برطرف کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کے خلاف فیصلہ سامنے آگیا، الیکشن کمیشن نے مںحرف ہونے والے پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان کے خلاف ریفرنس مںظور کرتے ہوئے انہیں اسمبلی کی نشستوں سے برطرف کردیا۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے تین رکن بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا جس نے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ سنایا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا جس پر تحریک انصاف نے اپنے ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کرایا تھا۔ یہ ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔