امریکی فوج کے 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے

واشنگٹن: امریکا کی فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ خوف ناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ریاست کینٹکی میں امریکی فوج کے 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکراکر تباہ ہوگئے، جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ کینٹکی کی ٹرگ کاؤنٹی میں ملٹری بیس کے قریب پیش آیا، جہاں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوئے، حادثے میں قریباً 9 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
ترجمان امریکی فوج نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹروں کے عملے کے ارکان سے متعلق فوری کوئی علم نہیں۔
کینٹکی کے گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔