شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت عثمان علی اور وحید لشتئی کے نام سے ہوئی جب کہ فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد زخمی ہوا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن تھے، دونوں دہشت گرد آئی ای ڈیز بنانے کے ماہر اور دہشت گردی کے ٹرینر بھی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گرد عثمان 14 اکتوبر 2020 کو سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا، جس میں کیپٹن عمر چیمہ، دو جے سی اوز اور 3 سپاہی شہید، 4 سپاہی زخمی ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔