بھارتی فوج کا ٹرک پہاڑ سے گرنے سے 16 فوجی ہلاک

نئی دہلی: سکم میں بھارتی فوج کا ٹرک پہاڑ سے نیچے آگرا، جس کے باعث 3 افسران سمیت 16 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ریاست سکم کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں زیما کے علاقے میں بھارتی فوج کا ایک ٹرک پہاڑی سڑک سے نیچے آگرا، جس میں اب تک 16 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی فوج کی تین گاڑیوں کا قافلہ جمعہ کو صبح کے اوقات میں تھانگو کی طرف روانہ ہورہا تھا کہ اس دوران قافلے میں شامل ایک ٹرک بے قابو ہوگیا اور پہاڑی سڑک سے نیچے آگرا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد علاقے میں فوری ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور ٹرک سے 4 فوجیوں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے میں تین جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور 13 سپاہی جان سے گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔